ٹیم کا کپتان صرف بابر اعظم کو ہی رہنا چاہیے، سابق کرکٹر سلیم یوسف


سابق پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر سلیم یوسف نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کا کپتان شاہین ہو یا شاداب، کوئی فرق نہیں پڑتا لیکن کپتان صرف بابر اعظم کو ہی رہنا چاہیے۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بابر اعظم کی کپتانی کے حوالے سے اظہار خیال کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بابر اعظم بہترین کپتان ہیں، انہیں ہی کپتان برقرار رہنا چاہیے۔ سمجھ نہیں آتا کہ کپتان تبدیل کرنے کی باتیں کہاں سے آجاتی ہیں؟

شاہین آفریدی کی کپتانی سے متعلق سوال پر سلیم آفریدی نے کہا کہ شاہین نوجوان باولر ہیں، اس پر کپتانی یا نائب کپتانی کا بوجھ ڈالنا مناسب نہیں۔ شاہین کی ابھی بہت کرکٹ باقی ہے۔ بلاشبہ شاہین کی قیادت میں لاہور قلندرز لگاتار دو مرتبہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)  کا ٹائٹل جیت چکی ہے لیکن ان پر یہ بوچھ سود مند ثابت نہیں ہوگا۔

بابر اعظم بھارت کے سپورٹس نصاب میں شامل

بھارتی ٹیم کے پاکستان میں کھیلنے سے انکار پر سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ اگر بھارتی ٹیم اپنے فیصلے پر برقرار رہتی ہے تو پھر پاکستانی ٹیم کو بھی بھارت نہیں جانا چاہیے۔ پاکستان کوئی معمولی ٹیم نہیں، اس کا شمار دنیا کی ٹاپ ٹیموں میں ہوتا ہے۔

سلیم یوسف نے مزید کہا کہ آسٹریلیا، انگلینڈ، نیوزی  لینڈ کی ٹیمیں سب ہی پاکستان آکر سیریز کھیل چکی ہیں، بھارت کو بھی پاکستان آکر کھیلنا چاہیے۔ شائقیینِ کرکٹ دونوں ممالک کو ایک ساتھ کھیلتا دیکھنا چاہتے ہیں۔


متعلقہ خبریں