ٹِم ٹِم اور ٹَم ٹَم بنیں درزیوں کے نخروں کا شکار


اسلام آباد: عید کی آمد آمد ہے اور دیگر خواتین کے ساتھ ساتھ ہم نیوز کی ٹِم ٹِم اور ٹَم ٹَم بھی درزیوں کے نخروں سے پریشان ہیں، ایک کو کپڑے سلوانے کا موقع نہیں مل رہا تو دوسری سرے سے اس میں دلچسپی ہی نہیں رکھتی بلکہ ریڈی میڈ لباس کی شائق ہو گئی ہے۔

رمضان المبارک کا دوسرا عشرہ ختم ہونے کو ہے اور ایسے میں ہر کوئی عید کے لیے اپنا من پسند لباس بنوانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ ریڈی میڈ کپڑے بہت مہنگے پڑتے ہیں اس لیے خواتین کپڑا لے کے سلائی کروانے کو ترجیح دیتی ہیں، مگر کیا کیجیے کہ درزیوں کے مزاج ساتویں آسمان کو چھو رہے ہیں۔

سعدیہ اور طوبی کے مطابق ابھی سے درزیوں نے سلائی کے لیے کپڑے لینا بند کر دیے ہیں اور لاکھ کہنے کا باوجود سلائی کے لیے کپڑے لینے سے انکاری ہیں۔

ان ہی مسائل کا شکار ہم نیوز کی ٹم ٹم ٹم ٹم بھی ہیں۔ آئیں دیکھتے ہیں:

https://www.youtube.com/watch?v=A8ok6wzRVSw&feature=youtu.be

ٹِم ٹِم اور ٹَم ٹَم کے لاکھ کہنے کے باوجود کوئی بھی درزی ان کے لیے عید کے کپڑے سلائی کرنے پر تیار نہ ہوئے اس لیے اب انہیں عید کے لیے ریڈی میڈ کپڑوں پر ہی اکتفا کرنا پڑے گا۔


متعلقہ خبریں