محمد عامر کو قومی ٹیم میں واپسی کیلئے گرین سگنل مل گیا


سابق پاکستانی کرکٹر محمد عامر کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے گرین سگنل مل گیا، انٹرنیشنل کرکٹ ٹیم میں واپس لانے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق سابق فاسٹ باولر محمد عامر کے مینجر کے مطابق ممبر سلیکشن کمیٹی نے کہا ہے کہ پی سی بی چاہتا ہےمحمد عامر انٹرنیشنل کرکٹ میں واپس آئیں۔ محمد عامر کو سلیکشن کمیٹی اور پی سی بی کا پیغام دے دیں کہ وہ کسی بھی بیان بازی سے گریز کریں۔

ممبر سلیکشن کمیٹی کی جانب سے محمد عامر کو پیغام دیا گیا ہے کہ وہ اپنی واپسی پر توجہ دیں اور پریکٹس کو یقینی بنائیں۔ محمد عامر کو جب پی سی بی کہے تو فوری ریٹائرمنٹ واپس لے لیں۔

بابر اعظم یا ٹیل اینڈر کو بولنگ کرنا میرے لیے ایک جیسا ہے، محمد عامر

سلیکشن کمیٹی کے ممبر نے مزید کہا کہ محمد عامر بہترین باولر ہیں، پاکستان کو ان کی ضرورت ہے۔ محمد عامر کو پیغام دیں کہ وہ ہدایات پرعمل کریں، وہ جلد پاکستان کی طرف سے کھیلیں گے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کی طرف سے بھی محمد عامر کو گرین سگنل دیا گیا تھا۔ نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ عامر ریٹائر ہیں، اگر وہ ریٹائرمنٹ سے باہر آنا چاہتے ہیں تو آئیں، کھیلیں۔ پی سی بی اور ڈومیسٹک کرکٹ کے قانون کے مطابق ٹیم کے لیے منتخب کیے جائیں تو کھیلیں۔ اگر سلیکشن نہیں ہوتی تو نہیں کھیل سکتے۔


متعلقہ خبریں