پاک ایران بارڈر سے دہشتگردوں کی فائرنگ،حملے میں  4جوان شہید

دہشت گردوں کی ایف سی چیک پوسٹ پر فائرنگ، سپاہی شہید 

فوٹو: فائل


پاک ایران بارڈر سے دہشتگردوں کی سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ،حملے میں  4جوان شہیدہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جل گئی سیکٹر پر ایرانی علاقے سے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی گئی،

شہدا میں نائیک شیر احمداورلانس نائیک محمد اصغر،سپاہی محمد عرفان اور سپاہی عبدالرشید  شامل ہیں ۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے  دہشتگردوں کی فائرنگ سے 4 سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر اظہارافسوس کیا ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے شہید ہونے والے اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ قوم کے بیٹےملکی سلامتی اور تحفظ کیلئے جانوں کے نذرانےپیش کررہے ہیں۔

قوم وطن پر قربان ہونے والے مجاہدوں کو سلام پیش کرتی ہے،دہشت گردی کا خاتمہ ہمارا قومی ایجنڈا ہے، دہشتگردوں کا خاتمہ کرکے دم لیں گے ۔

 


ٹیگز :
متعلقہ خبریں