تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے لاہور ہائیکورٹ میں پیمرا کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی ہے۔
ان کی جانب سے درخواست میں چیئرمین پیمرا کو فریق بنایا گیا ہے،لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے پیمرا کی پابندی کا نوٹیفکیشن معطل کر رکھا ہے۔
نوٹیفکیشن معطلی کے باوجود ٹی وی چینلز پر نشر نہ کرنا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے، درخواست میں موقف اختیار کیاگیا کہ ٹی وی چینلز پرعمران خان کی تقاریر نشر نہ کرنے کیلئے دباؤڈالا جارہا ہے۔
درخواست میں موقف اختیارکیاگیا کہ پیمرا کی جانب سے عدالتی حکم کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔
عدالت سے استدعا کی گئی کہ چیئرمین پیمرا کو ذاتی حیثیت میں طلب کرے اور چیئرمین پیمرا کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائے۔