کراچی: فیڈرل بورڈآف ریونیونے ایم ڈی سوئی سدرن گیس کمپنی کونوٹس جاری کر دیا ہے، نوٹس میں بیرون ملک اثاثے ظاہر نہ کرنے اور ٹیکس ادا نہ کرنے پر وضاحت مانگی گئی ہے۔
ایف بی آر کی جانب سے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ امریکا میں جائیداد ٹیکس ریٹرن اورویلتھ اسٹیٹمنٹ میں کیوں ظاہرنہیں کی۔
نوٹس میں ایم ڈی عمران منیارکی امریکامیں 62 کروڑروپے کی12جائیدادیں ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔
ایف بی آر کا کہنا ہے کہ امریکا میں جائیدادوں پرکیپٹل ویلیو ٹیکس 62 لاکھ روپے بنتا ہے،اس کے جواب میں ترجمان ایس ایس جی سی کا کہنا ہے کہ ایف بی آرکانوٹس ملاہے،ایم ڈی کی قانونی ٹیم کی جانب سے جواب دیا جائے گا۔