معروف فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو کی گرل فرینڈ جارجینا نے سعودی عرب کو جنت قرار دے دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پرتگال سے تعلق رکھنے والے فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو کی گرل فرینڈ جارجینا میں ایک انٹرویو میں کہا کہ سعودی عرب میں رہتے ہوئے ایسا لگ رہا ہے جیسے جنت زمین پر اتر آئی ہو۔
واضح رہے کہ کرسٹیانو رونالڈو سعودی عرب میں النصر کی نمائندگی کرتے ہوئے فٹ بال لیگ کھیل رہے ہیں۔
سعودی عرب اونٹ ریس، اربوں روپے کی انعامی رقم مختص
سعودی عرب میں رہنے سے متعلق ان کی گرل فرینڈ کا کہنا تھا کہ وہ خود کو یہاں بہت محفوظ محسوس کرتی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ مجھے سعودی عرب کا خاندانی اقدار بے حد پسند ہے،یہ میرا پہلا رمضان کا مہینہ ہے جو میں مسلمان ملک میں گزار رہی ہیں۔