الیکشن سے پہلے سلیکشن، عمران خان نے سہولت کاروں کو بھی ڈبو دیا، مریم نواز

الیکشن سے پہلے سلیکشن، عمران خان نے سہولت کاروں کو بھی ڈبو دیا، مریم نواز

قصور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ الیکشن ضرور ہو گا مگر الیکشن سے پہلے سلیکشن کا فیصلہ ہوگا، عمران خان نے اپنے ساتھ سہولت کاروں کو بھی ڈبو دیا۔

قومی اسمبلی نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 2023 منظور کر لیا

انہوں نے ن لیگ کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا آج عوام کے سامنے کھڑی ہوں بلٹ پروف اسٹیج میں نہیں جب کہ وہ پہلے چار پائی کے نیچے تھا اور اب گاڑی پر جالی لگا دی ہے، گاڑی سے نکلتا ہے تومنہ پر ڈبہ ڈال دیا جاتا ہے، اس طرح جلسہ گاہ آتا ہے جیسے کوئی دلہن منہ چھپا کرآ رہی ہے۔

مریم نواز نے استفسارکیا اگر تمہاری بیوی ضمانت پارک میں اکیلی تھی تو پیٹرول بم کس نے مارے؟ بنکر میں بیٹھ کر لوگوں کو کہتا ہے کہ خوف کے بت توڑ دو، عمران خان کی مینارپاکستان پر تقریر ہارے ہوئے شخص کی تقریر تھی،
کبھی یہ بزرگ بن جاتا ہے اور کبھی اس کی جان کو خطرہ ہوتا ہے، کہتا ہے مجھ پر کاٹا لگا دیا گیا، مجھے اقتدار میں نہیں آنے دیں گے۔

انہوں نے چیئرمین پی ٹی آئی کو براہ راست مخاطب کرتے ہوئے کہا عمران خان! کان کھول کر سن لو،عوام اب تمہیں اقتدار میں نہیں آنے دیں گے، کبھی کہتا ہے آئی جی پنجاب، کبھی  رانا ثنااللہ اور کبھی محسن نقوی قتل کرنا چاہتا ہے،
گلگت بلتستان سے پولیس کو بلا کر پنجاب پولیس پر حملہ کروایا گیا، اس شخص نے اپنے ساتھ سہولت کاروں کو بھی ڈبودیا ہے، الیکشن ضرور ہو گا مگر الیکشن سے پہلے سلیکشن کا فیصلہ ہو گا۔

نواز شریف ٹرائل کا سامنا کریں، چور دروازے استعمال کرنا بند کریں، فواد چودھری

ن لیگ کی مرکزی نائب صدرمریم نواز نے کہا قصور کے شہریوں کو نواز شریف اور اپنا سلام پیش کرتے ہوئے کہا سوچا بھی نہیں تھا کہ اتنے لوگ آئیں گے، جلسے میں آنے والوں نے مینارپاکستان پر جلسہ کرنے والوں کو پیغام دے دیا، قصور والے ہمیشہ ن لیگ کے ساتھ کھڑے رہے ہیں، آپ نے مینار پاکستان پر جلسہ کرنے والوں کو کھڈے میں پھینک دیا، 2018 میں بھی قصور سے ن لیگ نے تمام سیٹیں جیتی تھیں۔

انہوں نے کہا قوم اس کی اصلیت پہچان گئی ہے، آپ نے مینار پاکستان پر جلسہ کرنے والوں کو اٹھا کر کھڈے میں پھینک دیا، پچھلے 6 سال سے گیدڑ کو لیڈر کا لباس پہننانے کی کوشش کی گئی، سہولت کار رخصت ہوئے تو گیدڑ سب کے سامنے آ گیا، کہتا تھا قانون سب کیلئے برابرہے، جوکہتا تھا قانون سب کیلئے برابر ہے آج وہ قانون کا سب سے بڑا مفرور ہے،5 مہینے میں اس کا پلاسٹر نہیں اترا، 5 سے 6 ماہ میں چھتوں کے لنٹر کھل جاتے ہیں مگراس کا پلاسٹر نہیں اتر رہا ہے، پوری دنیا جان گئی ہے کہ فتنہ حکومت ہو تو پاکستان کی بربادی ہے۔

اس وقت سیاسی ٹمپریچر بہت ہائی ہے، چیف جسٹس

جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا پولیس زمان پارک لینے کیلئے آئی تو اس پر پیٹرول بم سے حملے کیے جاتے ہیں، کبھی کہتا ہے بیمار ہوں اور کبھی کہتاہے 70 سال کا بوڑھا ہوں، آج پوری قوم عمرانی فتنے کی اصلیت پہچان چکی ہے، دنیا کی تاریخ میں اس جیسا بزدل انسان نہیں دیکھا۔


متعلقہ خبریں