اگر ایک کو رہنا ہے تو ’’وہ‘‘ نہیں رہیں گے، عمران خان


چیئرمین  پی ٹی  آئی عمران خان کی کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں صحافی نے سوال کیا کہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ایک جماعت کا وجود رہے گا، جس پر عمران خان نے کہا کہ خواہش تو یہی ہے دونوں رہیں لیکن اگررانا ثنا اللہ کہہ رہے ہیں تو یہی کہوں گا کہ ’’وہ‘‘ نہیں رہیں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ سیاستدانوں کے لیے مذاکرات کے دروازے ہمیشہ کھلے ہوتے ہیں، مذاکرات ہو سکتے ہیں لیکن ون پوائنٹ ایجنڈا ہے کہ  حکومت الیکشن کرائے۔

عمران خان نے کہا کہ جو ایمپائر کو ساتھ ملا کر کھیلتے رہے ہوں ان کو لیول پلینگ فیلڈ کا کیا پتہ ہوگا۔

 


متعلقہ خبریں