اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کا کہنا ہے کہ گزشتہ 3 دن سے آٹے کے حصول کے لئے 6افرادجاں بحق ہو گئے ہیں۔
انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ گزشتہ تین دنوں میں چھ لوگ جن میں ایک خاتون بھی شامل ہیں، آٹا لینے کے لئے قطار میں کھڑے ہوئے اور یہ قطار ان کے لئے موت کی قطار ثابت ہوئی۔
ہمارے آزاد میڈیا کا حال یہ ہے کہ ایک پروگرام اس ظلم پر نہیں ہوا، نہ ہی کوئی حکمران خود کو جوابدہ سمجھتا ہے۔
ایک اور ٹوئٹ میں ان کا کہنا تھا کہ صدر کا انتخاب جب تک صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات نہیں ہو جاتے ممکن نہیں ایسی صورت میں موجودہ صدر اس وقت تک صدر رہیں گے جب تک نئے صدر کو منتخب کرنے کا عمل مکمل نہیں ہو جاتا، آئین اس بارے میں واضح ہے۔
گزشتہ تین دنوں میں چھ لوگ جن میں ایک خاتون بھی شامل ہیں آٹا لینے کیلئے قطار میں کھڑے ہوئے اور یہ قطار ان کیلئے موت کی قطار ثابت ہوئ، ہمارے آزاد میڈیا کا حال یہ ہے ایک پروگرام اس ظلم پر نہیں ہوا ، نہ ہی کوئ حکمران خود کو جوابدہ سمجھتا ہے بے شرم لوگ
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) March 24, 2023