اسکواش کی دنیا کے بے تاج بادشاہ جہانگیر خان اور لیجنڈ اسکواش کھلاڑی جان شیر خان کو تمغہ امتیاز سے نوازا گیا۔
یوم پاکستان کے موقع پر ایوان صدر میں ایوارڈ تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں خدمات سرانجام دینے والے افراد کو ایواڈز سے نوازا گیا۔ اسکواش کے میدان میں اپنے فن کا لوہا منوانے والے عظیم کھلاڑی جہانگیر خان اور اور ان کے ہم عصر جان شیر خان کو صدر پاکستان عارف علوی نے تمغہ امتیاز سے نوازا۔
جہانگیر خان اپنے کیرئیر میں 6 بار ورلڈ اوپن اور 10 بار برٹش اوپن جیت چکے ہیں۔ ماضی میں اسکواش کے یہ عظیم کھلاڑی کئی بین الاقوامی اعزاز بھی لے چکے ہیں۔
جان شیر خان بھی اپنے کیرئیر میں 8 بار ورلڈ اوپن جبکہ 6 بار برٹش اوپن اپنے نام کر چکے ہیں۔