لندن: برطانیہ نے قرآن پاک کو نذر آتش کرنے والے سیاستدان کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کر دی۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سوئیڈن کے سیاستدان ریسمس پالوڈن نے رواں سال کے آغاز میں اسٹاک ہوم میں قرآن پاک کی بےحرمتی کی تھی جس پر مسلمانوں کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا۔
واقعے کے بعد برطانیہ نے رمضان المبارک کی آمد سے قبل ریسمس پالوڈن کی ملک میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: رمضان میں بغیر اجازت افطار کھانا تقسیم کرنے پر جرمانہ ہو گا
سیاستدان نے رمضان کے آمد کے موقع پر برطانیہ میں قرآن پاک کی دوبارہ بےحرمتی کرنے کا اعلان کر رکھا تھا۔ جس کی وجہ سے برطانیہ نے ریسمس پالوڈن کے داخلے پر پابندی عائد کی۔
واضح رہے کہ گستاخانہ واقعے کے بعد سوئیڈن اور ترکی کے درمیان سفارتی تعلقات کشیدہ ہیں۔