زلزلے کے بعد آفٹرشاکس کا سلسلہ جاری

earthquake

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت سمیت پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں شدید زلزلے کے بعد آفٹرشاکس کا سلسلہ جاری ہے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق 6.8 شدت کے زلزلے کے کے بعد آفٹرشاکس کا سلسلہ جاری ہے۔ پہلا آفٹرشاک رات 10 بجکر 43 منٹ پر آیا ریکٹر اسکیل پر جس کی شدت 3.7 ریکارڈ کی گئی۔

دوسرا آفٹرشاک 10 بجکر 57 منٹ پر محسوس کیا گیا اور ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 3.8 ریکارڈ کی گئی۔

واضح رہے کہ اسلام آباد، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں 6.8 شدت کا زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے اور اس کا مرکز افغانستان، پاکستان اور تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں زلزلے کے شدید جھٹکے

شدید زلزلے کے باعث خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ خوفزدہ ہو کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اٹھارٹی خیبر پختونخوا کے مطابق زلزلے کی گہرائی 180 کلو میٹر زیر زمین تھی۔


متعلقہ خبریں