عوام کے لئے سستا پیٹرول، آئی ایم ایف کا ردعمل

143 ملین لیٹر ماہانہ پیٹرولیم اسمگلنگ، آئی ایم ایف نے وزارت خزانہ سے رپورٹ طلب کرلی

اسلام آباد:حکومت کی جانب سے غریب عوام کو سستا پیٹرول دینے کے اعلان پر آئی ایم ایف کی جانب سے ردعمل سامنے آیا ہے۔

آئی ایم ایف کی طرف سے کہا گیا ہے کہ کم آمدنی والوں کو ایندھن پر سبسڈی دینے پر پاکستان نے کوئی مشاور ت نہیں کی۔

بڑی گاڑی والوں کے لئے قیمتیں بڑھانے پر بھی کوئی بات نہیں ہوئی ہے،آئی ایف ایف سکیم کے آپریشن، لاگت، ہدف، دھوکہ دہی، اور استحصال پر تفصیلات حاصل کررہا ہے۔

پاکستان کی جانب سے وعدوں کو پورا کرنے کی پیشرفت پر آئی ایم ایف نے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا ہے، اس کے علاوہ سستے پیٹرول بارے پاکستان سے بات کرنے کا پیغام دیا ہے۔

واضح رہے کہ وزیر مملکت برائے پٹرولیم مصدق ملک نے گزشتہ روز کہا تھا کہ موٹر سائیکل سواروں کو فی لیٹر پیٹرول پر پچاس نہیں بلکہ سو روپے کا ریلیف ملے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے غریب کے لیے پیٹرول کی قیمت کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے،بڑی گاڑیوں والے پیٹرول کی زیادہ قیمت دیں گے۔

انہوں نے کہاکہ لوئر کلاس کے لوگ دیکھے ہیں، تین چار بچے ہیں، خود اوربیگم موٹر سائیکل پر بیٹھے ہیں، موٹر سائیکل سواروں کے لیے تیل کی قیمت کم کر دی جائے گی۔

ہم نے پچاس روپے کی کمی کا کہا تھا وزیر اعظم نے کہا فرق 100کا ہونا چاہیے،وزیراعظم نے ہمیں 6 ہفتے دیئے ہیں، سختی سے کہا کہ اسکیم بنائیں۔

امیر سے لینے والے پیسے غریب پر خرچ کر دیئے جائیں گے، امیر پر ٹیکس عائد کریں گے، غریب کے لیے آسانی ہوگی۔

بغیر سبسڈی کے غریب کا پیٹرول سستا کر دیں گے، کم قیمت گیس کا فیصلہ جنوری اور کم قیمت پیٹرول کا فیصلہ6 ہفتے میں ہوجائے گا۔


متعلقہ خبریں