آئی ایم ایف کی نیوکلیئر اثاثوں سے متعلق شرط عائد کرنے کی تردید

IMF

آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پر عملدرآمد کردیا گیا


اسلام آباد: انٹرنیشنل مونیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے اسٹاف لیول معاہدے کیلئے پاکستان کے نیوکلیئر اثاثوں سے متعلق کسی بھی طرح کی شرط عائد کرنے کی تردید کردی ہے۔

اسحاق ڈار نے ایٹمی اثاثوں پر بیان کیوں دیا؟ عوام کو اعتماد میں لیا جائے، شاہ محمود

سینئر صحافی اور ہم نیوز کے ممتاز اینکر پرسن ثمر عباس کی جانب سے پوچھے جانے والے سوال کے جواب میں پاکستان میں آئی ایم ایف کی نمائندہ ایستر پیرز لوئز کی جانب سے بھیجے گئے جواب میں واضح طور پر کہا گیا کہ آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان نائنتھ رویو کیلئے ہونے والے مذاکرات میں پاکستان کے ایٹمی پروگرام سے متعلق کی جانے والی قیاس آرائیوں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

آئی ایم ایف نمائندہ نے اپنے جواب میں کہا ہے کہ ابھی یا ماضی میں بھی آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان کسی بھی معاہدے میں اس طرح کی چیز کو جوڑنے میں کوئی سچائی نہیں ہے۔

پاکستان کا ایٹمی پروگرام محفوظ ہاتھوں میں ہے، امریکی جنرل

آئی ایم ایف کی نمائند ایستر پیرز لوئز اپنے جواب میں کہا ہے کہ پاکستان سے مذاکرات صرف معاشی پالیسی پر ہورہے ہیں تا کہ پاکستان کے معاشی مسائل اور بیلنس آف پیمنٹ کا مسئلہ حل کیا جائے اور یہ آئی ایم ایف کا مینڈیٹ ہے تا کہ معاشی استحکام کی بحالی کی جا سکے۔


متعلقہ خبریں