عظیم فوج کے اثاثوں پر بات نہیں آنے دیں گے، شیخ رشید


اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ہم بھوکے پیاسے رہ لیں گے لیکن عظیم فوج کے اثاثوں پر بات نہیں آنے دیں گے۔

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے ہم نیوز کے پروگرام “پاکستان ٹونائٹ” میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو کچھ آج زمان پارک میں ہوا ان کو ڈوب مرنا چاہیئے جبکہ انہوں نے کل طے کیا تھا کہ 3 افسر جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ڈرنگز کی بوتلوں کو بھی بم بنا کر پیش کر رہے ہیں اور دنیا میں ہماری جگ ہنسائی ہو رہی ہے۔ ہم بھوکے پیاسے رہ لیں گے لیکن عظیم فوج کے اثاثوں پر بات نہیں آنے دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا میں دفعہ 144 نافذ

شیخ رشید احمد نے کہا کہ توشہ خانہ کے معاملے پر سارے ننگے ہو گئے ہیں اور ملک خانہ جنگی کی طرف جا رہا ہے۔ مجھے امید ہے کہ 8، 10 دن تک انتخابات کی خبریں آئیں گی۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے پاس امیدوار نہیں ہیں جبکہ 8، 10 دن میں حالات بہتری کی طرف جائیں گے۔ اسٹیبلشمنٹ کو نیوٹرل ملنا چاہیئے جبکہ ذمہ داران کو سوچنا ہو گا اور انتخابات کی طرف جانا ہو گا۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ اب ان کو بھاگنے کا موقع نہیں ملے گا، ایٹمی اثاثوں پر بات کرنے پر شہباز شریف اور اسحاق ڈار کو سزا ملنی چاہیئے۔


متعلقہ خبریں