عدالت جانے کی اجازت دینے کی بجائے پولیس نے شیلنگ شروع کر دی ،اسدعمر

صدر پاکستان ملک کو آئینی بحران سے نکالیں، اسد عمر

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے الزام عائد کیا ہے کہ عمران خان کو عدالت جانے کی اجازت دینے کی بجائے پولیس نے شیلنگ شروع کر دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان عدالت کے قریب موجود، پولیس رستہ روکے کھڑی ہے،پولیس کی جانب سے بدترین وحشت کا مظاہرہ کیا جارہا ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو سوچے سمجھے منصوبے کے تحت عدالت پیشی سے روکا جارہا ہے، پولیس کے پاس پرتشدد کارروائی کا کوئی جواز نہیں۔


متعلقہ خبریں