گلگت بلتستان کی فورس کو استعمال کر کے پنجاب رینجرز کے سر پھاڑے جارہے ہیں، مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمرا ن خان ریلی کے لیے تو ٹھیک ہوتے ہیں مگر عدالت نہیں جاتے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان تاثر دے رہے ہیں کہ ان کی جان کو خطرہ ہے،عمرا ن خان توپولیس سے بھاگ رہے ہیں،وہ ملک میں خانہ جنگی چاہتے ہیں۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ عمرا ن خان کی سیاسی موت ہوچکی، وہ خواتین کو ڈھال بنا رہے ہیں، گلگت بلتستان کی فورس کو استعمال کر کے پنجاب رینجرز کے سر پھاڑے جارہے ہیں۔

پی ٹی آئی کوئی سیاسی جماعت نہیں، یہ دہشتگر دوں کا ٹولہ ہے،ان کا مزید کہنا تھا کہ پولیس اور رینجرز کے اہلکار زخمی ہوکر اسپتالوں میں پڑے ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: رینجرز نے پی ٹی آئی کارکنوں پر سیدھی فائرنگ شروع کر دی، شیریں مزاری

پاکستان کے عوام پچھلے چند ماہ سے ایک تماشا دیکھ رہی ہے، مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان شام کو جھنڈوں کے ساتھ بیٹھ کر غلط بیانی کرتے ہیں۔

حکومت کا عمران خان کی گرفتاری سے کوئی تعلق نہیں ہے اگر حکومت نے گرفتار کرنا ہوتا تو ریاستی طاقت بھی موجود تھی۔

عوام کو پتہ ہونا چاہیے کہ عمران خان کیسز میں مطلوب ہیں، عمران خان کو اگر عدالت سے خطرہ ہے تو ثبوت دیں۔

وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ پولیس کے پاس کوئی اسلحہ نہیں،شیلنگ اس لیے کی گئی کہ لوگ ر استے میں آرہے تھے۔


متعلقہ خبریں