لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے جیل میں ڈالنا لندن پلان کا حصہ ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے رات گئے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ کل دوپہر سے زمان پارک ایسے لگ رہا ہے جیسے مقبوضہ علاقہ ہو اور جب میری ضمانت 18 مارچ تک تھی تو پھر کیوں ایسا کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پولیس نے جس طرح ہمارے لوگوں پر حملہ کیا اس کی کوئی مثال نہیں ملتی اور کیا وجہ ہے کہ واٹر کینن اور گھر میں شیلنگ کی گئی جہاں خواتین اور ملازمین کی بڑی تعداد موجود تھی۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے عدالت میں پیش ہونے کی یقین دہانی کرا دی
عمران خان نے کہا کہ انہیں پتا ہے میں کیوں ایف ایٹ کچہری نہیں جا رہا ہوں کیونکہ وہاں سیکیورٹی رسک ہے جس کے بارے میں پہلے ہی انہیں بتا چکا ہوں۔ وہاں پہلے بھی بم دھماکے ہو چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ دوبارہ آپریشن کی تیاری کر رہے ہیں جیسے زمان پارک فتح کرنے آرہے ہوں۔