گورنر کے پی نےخیبر پختونخوامیں الیکشن کے لیے 28 مئی کی تاریخ دے دی

شہری گھر پر ایک بلب استعمال کریں، گورنر ہاؤس میں ایک سالن پکتا ہے، غلام علی

گورنر کے پی نےخیبر پختونخوامیں الیکشن کے لیے 28 مئی کی تاریخ دے دی۔

گورنر خیبرپختونخوا غلام علی کا کہنا ہے کہ ہم نے انتخابات کے لیے 28مئی کی تاریخ دے دی ہے۔انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن خوشگوار ماحول میں مشاورت ہوئی۔

ان کا کہنا ہے کہ پشاور میں بھی کافی معاملات طے پاگئے تھے۔سپریم کورٹ فیصلے پر بھی عملدرآمد ضروری ہے۔ تاریخ دینا میری آئینی ذمہ داری ہے، وہ پوری کر دی ہے۔

ان  کا کہنا ہے کہ ہمارا یہی موقف ہے کہ صوبے میں امن وامان کی صورتحال تسلی بخش نہیں،ابھی بھی قبائلی عمائدین مردم شماری کے حوالے سے احتجاج کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ قبائلی عمائدین کے خدشات سے الیکشن کمیشن اورصدر کو آگاہ کیا۔ضم شدہ قبائلی اضلاع میں سیکیورٹی معاملات پر سوالات ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ زمان پارک میں بیٹھے تھے کہا گیا دونوں الیکشن اکٹھے ہونے چاہییں۔گزشتہ روز لگی مروت اور چارسدہ پولیس کو ہدف بنایاگیا۔


متعلقہ خبریں