اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے ہیڈ آف میڈیا افیئرز فواد چودھری نے الزام عائد کیا ہے کہ ظل شاہ قتل میں نگران وزیراعلیٰ، آئی جی پنجاب، ہوم سیکریٹری اورسی سی پی او شریک اور براہ راست مجرم ہیں۔
عمران خان، یاسمین راشد اور راجہ شکیل کو گرفتار کیا جا سکتا ہے، رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ہیں، عامر میر
ہم نیوز کے پروگرام ’ ہم مہر بخاری کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا نگران وزیراعلیٰ، آئی جی پنجاب اور سی سی پی او کے حکم پر تشدد کیا گیا، ہم مطالبہ کرتے ہیں ان چاروں افراد کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ظل شاہ کے والدین پر بہت پریشر ہے، ظل شاہ قتل کیس کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بننا چاہیے۔ انہوں نے کہا واقعہ کے فوری بعد پنجاب حکومت کی مدعیت میں ہم پر قتل کا مقدمہ ہوتا ہے، دو دن بعد پریس کانفرنس کر کے کہا جاتا ہے کہ یہ حادثہ تھا۔
فواد چودھری نے ایک سوال کے جواب میں کہا اقتدار چلا جائے گا تو آپ کو حساب دینا پڑے گا، ن لیگ کواحساس ہوگیا ہے کہ مریم نواز مکمل ناکام ہوگئی ہے۔
بیٹے کو سازش سے قتل کیا گیا،ظلِ شاہ کی والدہ نے تحریک انصاف کو ذمہ دار قرار دیدیا
پی ٹی آئی کے ہیڈ آف میڈیا افیئرز فواد چودھری نے دعویٰ کیا عمران خان جیل میں بھی ہوں تو دو تہائی اکثریت لیکر جیتیں گے۔