پاکستان کو پولیٹیکل پولرائزیشن کا خطرہ ہے، عمران خان کو کس نے کہا بیڈ کے نیچے چھپ جاؤ؟ مریم نواز


لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ مجھ پر توشہ خانہ سے گھڑی لینے کا جھوٹا الزام لگایا گیا، توشہ خانہ میں میرے نام پرا یک پائن ایپل ہے، ایک طرف پائن ایپل دوسری طرف 5 قیراط کی انگوٹھی۔

توشہ خانہ کیس، عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بحال

انہوں نے ینگ لیگرز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو کوئی بیرونی خطرہ نہیں ہے، پولیٹیکل پولرا ئزیشن کا خطرہ ہے، نوجوان نسل ہی ملک کا مستقبل ہیں، جب ملک کی بات ہو تو کسی بات پر سمجھوتہ نہیں ہو گا۔

مریم نواز نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ نوجوانوں کے فلاح و بہبود کی بات کی، چاہتی ہوں نوجوان نسل پاکستان کے کام آئے اور ملک ترقی کرے، نوجوانوں کو آگاہی دینا لیڈرشپ کا کام ہے، ملک و قوم کیخلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

ن لیگ کی چیف آرگنائزرنے خطاب کرتے ہوئے کہا  عمران خان نے اپنے دورمیں ہمیں سیاسی انتقام کانشانہ بنایا، عمران خان نے اپنی حفاظت کیلئے لوگوں کے بیٹوں اور بیٹیوں کو ڈھال بنایا ہوا ہے۔

انہوں نے سخت تنقید کرتے ہوئے کہا عمران خان کہتے ہیں مریم کو انتخابی مہم کی اجازت ہے اور مجھے نہیں،عمران خان کے دورمیں بھی دفعہ 144 اورپابندیاں لگائی جاتی تھیں، عمران خان لیڈر ہے یا گیدڑ؟ جو اپنی حفاظت کے لیے دوسروں کو استعمال کرتا ہے، نوازشریف نے قوم کے بیٹوں کو جیل میں نہیں بھیجا، اپنی بیٹی کے ہمراہ جیل گئے۔

بیٹے کو سازش سے قتل کیا گیا،ظلِ شاہ کی والدہ نے تحریک انصاف کو ذمہ دار قرار دیدیا

مریم نواز نے خطاب کرتے ہوئے استفسار کیا عمران خان کو کس نے کہا بیڈ کے نیچے چھپ جاؤ؟ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بارنوازشریف نے آئی ایم ایف پروگرام مکمل کیا، ان کے دورمیں ڈالر100روپے سے کم کا تھا، شہباز شریف نے توشہ خانہ کی تفصیلات پبلک کیں، عمران خان نے توشہ خانہ میں چوری کی۔

ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نوازنے کہا ملک کو اس وقت لیڈرشپ کی ضرورت ہے،  نواز شریف کی ضرورت ہے، نواز شریف کے دور میں ملک نے ترقی کی، ملک کی گروتھ میں اضافہ ہوا، نواز شریف کے خلاف 4 سال بدترین احتساب ہوا، اس کو کورٹ بلاتی ہے تو پلاسٹر دکھاتا ہے، جلسے کیلئے ہر وقت تیار رہتا ہے۔

انہوں نے کہا یہ کس ڈھٹائی سے جھوٹ بولتے ہیں؟ انہوں نے توشہ خانہ کے تحفے بیچ کر اپنی 3 نسلوں کے لیے اثاثے بنائے، ہر چیز تمہاری جھوٹی ثابت ہوئی، ملک کی سمت درست کرنے کیلئے نوجوانوں کو کردار ادا کرنا ہے۔

جج کو دھمکی دینے کا کیس:عمران خان عدالت نہیں آتے تو وارنٹ گرفتاری جاری کر دونگا، جج

مریم نواز نے خطاب کرتے ہوئے کہا آپ لوگوں نے فیصلہ کرنا ہے کہ آپ کیسا ملک چاہتے ہیں؟ جو ظل شاہ کا نہیں ہو سکتا وہ قوم کے بیٹوں کا کیسے ہو سکتا ہے؟ ایم ایس ایف کو آنے والے چند دنوں میں لانچ کریں گے، ملک کو ہم اس جگہ لے کر جائیں گے جس کا خواب علامہ اقبال اور قائداعظم نے دیکھا تھا۔


متعلقہ خبریں