پاک افغان ٹی20 سیریز کے لیے کپتان بابراعظم کو آرام دے کر ان کی جگہ قیادت شاہین شاہ آفریدی کو سونپے جانے کا امکان ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق افغانستان کے خلاف تین میچوں پر مشتمل سیریز کے لئے کپتان بابراعظم اور وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کو آرام کرایا جاسکتا ہے ۔
پی ایس ایل میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ دکھانے والےاعظم خان، صائم ایوب، احسان اللہ اور عماد وسیم کو پاکستانی اسکواڈ میں شامل کیا جاسکتا ہے۔
افغانستان کیخلاف ٹی 20 سیریز ، ٹیم میں بڑی تبدیلیوں کا امکان
واضح رہے کہ پاک افغان سیریز کے لیے شیڈول میں گزشتہ روز تبدیلی کی گئی تھی، سیریز کا پہلا میچ اب 24، دوسرا 26 جبکہ 27 مارچ کو آخری میچ شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔