الیکشن، پی ٹی آئی نے امیدواروں سے درخواستیں طلب کر لیں

پی ٹی آئی

بلے کا نشان نہ ملنے کے بعد پی ٹی آئی کو ایک اور شدید دھچکا


لاہور: پاکستان تحریک انصاف نے عام انتخابات میں پارٹی ٹکٹ کے خواہش مند امیدواروں سے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔

پنجاب الیکشن، شہباز شریف نے امیدواروں سے درخواستیں طلب کر لیں

پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر کراچی سے قومی اسمبلی، صوبائی اسمبلی اور خواتین کی مخصوص نشستوں پر الیکشن میں حصہ لینے کے خواہش مند امیدواروں سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔

پارٹی ٹکٹ کے خواہش مند امیدواروں سے کہا گیا ہے کہ وہ اس ضمن میں 13 مارچ سے انصاف ہاؤس سے رابطہ کر کے فارم وصول کر سکتے ہیں۔

عمران خان کی ممکنہ گرفتاری، ہزاروں کارکنوں کو بلا لیا گیا

پی ٹی آئی کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ فارم تمام متعلقہ دستاویزات کے ساتھ 31 مارچ کو الیکشن سیل میں جمع کرائے جا سکتے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کا مرکزی پارلیمانی بورڈ موصول ہونے والی درخواستوں میں سے حتمی منظوری کے بعد امیدواران کے ناموں کی فہرست جاری کرے گا۔

کیا ضمانت ہے عمران خان الیکشن جیت کر اسمبلی نہیں توڑیں گے؟ مریم نواز

واضح رہے کہ وزیراعظم اور ن لیگ کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف نے الیکشن میں پارٹی ٹکٹ کے خواہش مند امیدواران سے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔


متعلقہ خبریں