پہلے فیصلہ پھر الیکشن، عمران خان مکافات عمل کا شکار ہے، ثاقب نثار پورا سچ نہیں بول رہا، نام بتائے گا، مریم نواز

پہلے فیصلہ پھر الیکشن، عمران خان مکافات عمل کا شکار ہے، ثاقب نثار پورا سچ نہیں بول رہا، نام بتائے گا، مریم نواز

شیخوپورہ: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ نوازشریف کے خلاف سازش کرنے والوں کو صرف رسوائی ملی ہے، کل سازش کا بہت بڑا کردار ثاقب نثار اپنے منہ سے بول اٹھا، خود کو بابا رحمت سمجھنے والا پاکستان کیلئے بابا زحمت ثابت ہوا۔

مہنگائی کے ذمہ دار پی ڈی ایم، اکثریت عمران خان کیساتھ، پاکستانی نئی سیاسی جماعت کےبھی منتظر

انہوں نے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ثاقب نثار آج بھی پورا سچ نہیں بول رہا ہے، یہ ابھی اور لوگوں کے نام بھی بتائے گا، یہ کچھ لوگ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید والے تھے، کچھ لوگ وہی تھے جو شوکت عزیز صدیقی کے گھر گئے۔

مریم نواز نے کہا کہ ڈیم والے بابا! بتاو تم نے کس طرح نوازشریف کو تا حیات نااہل کیا؟ ڈیم والے بابا نے عمران خان کو الیکشن میں کامیاب کرایا، ثاقب نثار بتائے آئین اور قانون کے مطابق فیصلہ کرنا تھا یا فون پر؟ بابا زحمت نے ن لیگ کی پوری قیادت کو نااہل کیا یا جیلوں میں بھیجا۔ انہوں ںے کہا کہ ثاقب نثار کا واٹس ایپ ہیک نہیں ہوا، پاکستان کی ترقی ہیک ہو گئی۔

انہوں نے کہا کہ جو رہ گیا وہ خود سچ بولے گا، کوئی رہ تو نہیں گیا جس نے نہ کہا ہوکہ نوازشریف کے ساتھ زیادتی ہوئی، کچھ لوگوں نے نوازشریف کو نا اہل قراردینے کو وقت کی ضرورت سمجھا۔ انہوں نے سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کیا ثاقب نثار کو اس وقت موت یاد نہیں تھی جب تحریک انصاف کی الیکشن مہم چلائی؟ کیا موت اس وقت یاد نہیں آئی جب ایک وزیراعظم کو نا اہل قراردیا۔

ن لیگ کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا کہ جو زندگی میں سچ بولتا ہے وہ مرنے کا انتظار نہیں کرتا ہے، عمران خان مکافات عمل کا شکار ہے، 2018 کا الیکشن جیتنے کے لیے عمران خان کی مدد کی گئی، قوم کے بیٹے رل گئے اور اس کا بیٹا لندن میں عیاشی کررہا ہے، اب پول کھلنے والا ہے تو کہتا ہے واٹس ایپ ہیک ہوگیا۔

عمران خان کو مکمل طور پر صادق اور امین قرار نہیں دیا تھا،ثاقب نثار

انہوں نے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کل ثاقب نثار نے عمران خان سے صادق اور امین کا سرٹیفکیٹ واپس لے لیا، کیا بہادر قوم کا لیڈر گیدڑ ہو سکتا ہے؟ جب سے مقدمات شروع ہوئے ہیں گھر سے نہیں نکلتا ہے، آج پیشی تھی تو وکیل نے کہا کہ وہ پیش نہیں ہوسکتے، معذور ہے، پہلے پلاسٹر لگا کر بیٹھا تھا اور اب عدالت کو کہتا ہے معذور ہوں۔

مریم نواز نے کہا کہ عمران خان اور نوازشریف عمر میں برابر ہیں، کیا کبھی نوازشریف نے عدالت کو بتایا کہ بیمار ہوں؟ کیا کبھی نوازشریف نے کہا کہ بیمار یا معذور ہوں؟ 72 سال کا بزرگ چوری کرسکتا ہے تو 72 سال کا بزرگ جیل کیوں نہیں جا سکتا؟ عدالت بلاتی ہے تو کہتا ہے ٹانگ ٹوٹی ہوئی ہے نہیں آسکتا، پولیس جاتی ہے تو شبلی فراز کہتے ہیں “ناٹ اویل ایبل”، بات بیماری،پلاسٹر اور معذوری کی نہیں ، اس کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں۔

عمران خان تمام ادارے فروخت کرنا چاہتا تھا،ہم نے اقتدار میں آ کر ملک کو بچا لیا، زرداری

انہوں نے چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ نوازشریف سے کیا مقابلہ کرو گے؟ تم ایک عورت سے مقابلہ کرکے دکھاؤ، عدالت میں پیش ہوگا تو پھنسے گا نہیں پیش ہوگا تو پھنسے گا، اس شخص نے 190 ملین پاونڈز کابینہ اور عوام سے چھپائے،
اس کے کیسز فرضی تنخواہ یا اقامے کے نہیں ہیں، زمان پارک پولیس پہنچی تو چارپائی کے نیچے چھپ گیا، جب تک پولیس زمان پارک میں موجود رہی یہ چارپائی کے نیچے تھا۔

سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف نے چوری نہیں کی پھر بھی تلاشی دی، قوم اب تم سے تلاشی مانگ رہی ہے، قوم کو بھاشن دیتا ہے کہ خوف کے بت توڑو، یہ شخص پہلے جنرل باجوہ کی تعریف کرتا تھا، اب کہتا ہے کہ جنرل باجوہ کا کورٹ مارشل کرو، بزدل عمران خان جانے والے کا گریبان اور آنے والے کے پاؤں پکڑتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر اس کو ایٹمی دھماکے کرنا ہوتے اور امریکہ سے فون آتا تو کہتا جو کرنا ہے کرلو، یہ عدلیہ بچاؤ نہیں بلکہ عدلیہ سے بچاؤ تحریک ہے، عدلیہ کیلئے ریلی نکالتا ہے اور جب عدلیہ بلاتی ہے تو کہتے ہیں دستیاب نہیں ہیں، عدلیہ بچاؤ تحریک اس وقت کہاں تھی جب ججز کے خلاف بولتے تھے؟ تم عدلیہ کی نہیں اپنی فکر کرو، بکرے کی ماں کب تک خیر منائے گی؟

آنیوالی تاریخوں پر عمران خان کو پیش ہونا پڑیگا ورنہ پیش کر دیا جائیگا، رانا ثنا اللہ

ن لیگ کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) الیکشن سے بھاگنے والی جماعت نہیں ہے، الیکشن ہو گا لیکن کچھ  فیصلے ہونا باقی ہیں، پورے ہاتھ جرائم سے رنگے ہوئے ہیں پھر بھی دو پیشیاں؟ پہلے فیصلہ ہوگا پھر الیکشن ہو گا، ن لیگ والوں کو 6 ماہ تک کوئی ضمانت نہیں ملتی تھی۔


متعلقہ خبریں