نئی دہلی: بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کی نماز پڑھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے اپنی نماز پڑھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کر دی جس میں انہیں نماز پڑھتے دیکھا جا سکتا ہے۔
اس سے قبل راکھی ساونت نے مسلمان بزنس مین عادل خان سے شادی کی اور اسلام قبول کرنے کا اعلان کیا تھا۔ جس کی انہوں نے کلمہ پڑھنے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔
راکھی ساونت نے سوشل میڈیا پر شادی اور نکاح نامے کی تصویر بھی شیئر کی تھی اور نکاح نامے پر راکھی ساونت کا اسلامی نام فاطمہ لکھا تھا۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ راکھی ساونت کی عادل سے علیحدہ ہو چکی ہے جس کے بعد اب انہوں نے نماز پڑھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔