کراچی پولیس آفس پر حملے کا مقدمہ درج


کراچی پولیس آفس پر حملے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں درج کر لیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق تھانہ سی ٹی  ڈی میں  ایس ایچ او صدر  کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ جس میں دہشت گردی، قتل، اقدامِ قتل سمیت دیگر دفعات کے علاوہ دھماکا خیز مواد 3 اور 4 کی دفعہ بھی شامل کی گئی ہے۔

کراچی پولیس چیف آفس پر حملے میں پانچ دہشت گرد ملوث تھے۔ جن میں سے تین مارے گئے جبکہ موٹرسائیکل سوار دودہشت گردوں نے  پولیس چیف آفس کی نشاندھی کی تھی۔

مقدمے کے متن کے مطابق ایس ایچ او تھانہ صدرنے بیان میں کہا ہے کہ جمعہ 17 فروری کی شام 7 بج کر 15 منٹ پر وائرلیس کے ذریعے حملے کی اطلاع ملی۔ 7 بج کر 20 منٹ پر جائے وقوع پر پہنچا اور نفری طلب کی۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی پولیس آفس پر حملہ، پی ایس ایل سے متعلق اہم فیصلہ

درج ایف آئی آر کے مطابق ڈی آئی جی عرفان بلوچ کی سربراہی میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ترتیب دیا گیا۔ حملے میں رینجرز اور پولیس کے 4 افراد شہید جبکہ 18 افراد زخمی ہوئے۔

مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے مقابلے کے دوران ایک دہشت گرد چوتھی منزل پر جوابی کارروائی میں مارا گیا۔ دوسرے دہشت گرد نے تیسری منزل پر خود کو دھماکے سے اڑا لیا، تیسرا دہشت گرد چھت پر جوابی کارروائی میں مارا گیا۔ مارے گئے دونوں دہشت گردوں نے بھی خود کش جیکٹ پہنی ہوئی تھیں۔

مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ دہشت گرد صدر پولیس لائن کے قریب بنے فیملی کوارٹر کی عقبی دیوار پر لگے تار کو کاٹ کر داخل ہوئے۔ تینوں دہشت گرد گاڑی میں سوار ہو کر صدر پولیس لائن پہنچے تھے، صدر پولیس لائن کے قریب کھڑی کار کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

 


متعلقہ خبریں