عمران خان کو انگلی پکڑ کر چلایا گیا، مریم نواز


لاہور: مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو انگلی پکڑ کر چلایا گیا۔

مسلم لیگ ن کی سینئر ناب صدر مریم نواز نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ملک کی سب سے بڑی پارٹی کو انتقام کا نشانہ بنایا گیا اور جب احتساب شروع ہوتا ہے تو لوگ ملک سے فرار ہو جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک ایک چیز روز روشن کی طرح عیاں ہو چکی ہے جبکہ سربراہ مسلم لیگ ن نواز شریف ملک واپس آئے اور انہوں نے احتساب کا سامنا کیا، نواز شریف نے دلیری کے ساتھ انتقام کا سامنا کیا۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کی تاریخ پر بہانے بنا کر آئین سے کھلواڑ کیا جارہا ہے، ڈاکٹر عارف علوی

مریم نواز نے کہا کہ یہ نواز شریف کا وطن ہے اور انہوں نے یہیں واپس آنا ہے۔ جس نے ملک کو بڑے بڑے منصوبے دیئے اس پر چوری کا الزام لگایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی کو توڑ کر چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی پارٹی بنائی گئی اور عمران خان کو انگلی پکڑ کر چلایا گیا۔


متعلقہ خبریں