پی ٹی آئی نے محسن نقوی کی تقرری کو مسترد کردیا، عدالت میں چیلنج کرنیکا اعلان

fawad chaudhry

لاہور: پاکستان تحریک انصاف نے محسن نقوی کی بطورنگراں وزیر اعلیٰ پنجاب تقرری کو مسترد کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ اس فیصلے کو عدالت میں چیلنج کرے گی۔

محسن نقوی نگراں وزیراعلیٰ پنجاب مقرر، نوٹی فکیشن جاری

پی ٹی آئی کے ہیڈ آف میڈیا افیئرز فواد چودھری نے کہا ہے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کبھی مایوس نہیں کیا، پہلے دن سے کہا جا رہا ہے کہ محسن نقوی وزیراعلیٰ ہوں گے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ محسن نقوی کو ٹاسک دیا گیا ہے کہ یا توالیکشن نہ ہوں یا اور یا پھر اتنی دھاندلی ہو کہ پی ٹی آئی کا راستہ روک سکیں، محسن نقوی کی تقرری کو عدالتوں میں چیلنج کریں گے۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ عوام کو ایک فیصلہ کن تحریک کے لئے سڑکوں پر آنا ہو گا، عمران خان کی قیادت میں عوام پاکستان کے فیصلے خود کریں گے، بند کمروں میں ہونے والی سازشوں کو ناکام بنائیں گے۔

ایم کیوایم کا کراچی اور حیدرآباد کے الیکشن کو کالعدم قرار دینے کا مطالبہ

فواد چودھری نے کہا محسن نقوی اور یا دیگر پروردہ لوگ کٹھ پتلیاں ہیں، ان کی کوئی حیثیت نہیں، عوام سمندر کی طرح نکلیں گے اور ان تمام کتھ پتلیوں کو بہا لے جائیں گے۔


متعلقہ خبریں