چلنا ہے تو لندن چلیے! لیکن کیوں ؟


دو ہزار بائیس میں ہونے والے سروے کے مطابق نئے سال میں بہترین شہر کا خطاب لندن کے حصے میں آیا ہے۔ اس ریس میں لندن نے پیرس اور نیویارک کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

بہترین شہروں میں پہلے نمبر پر لندن، دوسرے پر پیرس، تیسرے پر نیویارک آیا ہے، چوتھے پر ٹوکیو، پانچویں پر دبئی اور چھٹا نمبر بہترین شہروں میں بارسلونا کو ملا ہے۔

ساتویں نمبر پر روم، آٹھویں پر میڈرڈ، نویں پر سنگاپور اور دسواں نمبر ایمسٹرڈیم کو حاصل ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق انگلینڈ کے دارالحکومت لندن کی آبادی ایک کروڑ دس لاکھ ہے۔ یہاں خاص طور پر حیرت انگیز ریسٹورنٹس کو سراہا گیا ہے،  جو سوشل میڈیا پردنیا کے ہیش ٹیگ کیپٹل‘ کے طور پر مشہور ہیں۔ لندن کے پاس بڑی تعداد میں لگژری پراپرٹیز بھی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سیاحت کیلئے بڑی خبر، پاکستان میں 4 نئے میریئٹ ہوٹل کا معاہدہ طے

لندن بہترین سہولیات، انفرا سٹرکچر، ملازمت کے بہترین مواقع اور خوشحالی کے ساتھ ساتھ غیرملکی تارکین وطن کے رہنے کی پسندیدہ جگہ ہونے کی وجہ سے دنیا کے بہترین سو ممالک کی فہرست میں سب سے اوپر رہا ہے۔

درجہ بندی میں دوسرے نمبر پر بہترین شہر پیرس میں سیاحوں کی بڑی تعداد نے رخ کیا۔ فرانسیسی حکومت کے تخمینے کے مطابق، سیاحوں نے اس موسم گرما میں فرانس میں 2019 کے مقابلے میں 10 فیصد زیادہ خرچ کیا۔

تیسرے نمبر پر امریکا کا شہر نیویارک ہے، جو بہترین شہروں کی درجہ بندی میں پچھلے سات برسوں میں سراہا گیا ہے۔ کورونا وبا کے بعد اب یہاں بہت سے لوگ رخ کررہے ہیں جبکہ نو ہزار سے زائد ہوٹل بنائے جا چکے ہیں۔

 


متعلقہ خبریں