اسلام آباد، بلدیاتی انتخابات 31 دسمبر کو ہی کرانے کا حکم


اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کل 31 دسمبر کو ہی کرانے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے بلدیاتی انتخابات کل 31 دسمبر کو کرانے کا حکم جاری کر دیا۔ عدالت نے حکم دیا کہ الیکشن کمیشن 101 یونین کونسلز پر 31 دسمبر ہی کو الیکشن کرائے۔

کیس کی سماعت کے دوران الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں 101 یونین کونسلز پر 7 سے 10 دن میں بلدیاتی الیکشن کے انعقاد پر رضامندی ظاہر کی تھی۔ جس پر عدالت نے کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

کیس کی سماعت کے دوران وفاق کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل اور ڈپٹی اٹارنی جنرل جبکہ پی ٹی آئی وکیل سردار تیمور اسلم پیش ہوئے۔ اس موقع پر ڈی جی الیکشن کمیشن بھی دیگر حکام کے ساتھ عدالت میں موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ میں غیر قانونی مقیم افراد کو واپس بھجوانے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کے وکیل سردار تیمور نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن سے صرف 11 دن پہلے یونین کونسلز کی تعداد بڑھائی گئی اور اتنا بڑا فیصلہ کرنے سے پہلے الیکشن کمیشن سے مشورہ تک نہیں کیا گیا۔ الیکشن کمیشن نے ابتدائی طور پر حکومتی فیصلہ نہیں مانا تھا اور مؤقف اختیار کیا کہ نیا نوٹیفکیشن موجودہ شیڈولڈ الیکشن پر لاگو نہیں ہوگا۔


متعلقہ خبریں