پاکستان کی بھارت کو مذاکرات کی مشروط پیشکش


اسلام آباد: پاکستان نے بھارت کو مذاکرات کی مشروط پیشکش کر دی اور کہا کہ پرامن اور خوشحال افغانستان ہی پاکستان اور خطے کے مفاد میں ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بھارت دہشت گردی ترک کر کے تنازعہ کشمیر حل کرے تو مذاکرات ممکن ہیں اور بھارت پاکستان میں دہشت گرد تنظیموں کی پشت پناہی ختم کرے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں ہونے والی پیش رفت پر نظر رکھے ہوئے ہے جبکہ پرامن اور خوشحال افغانستان ہی پاکستان اور خطے کے مفاد میں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کی اجتماعی استعفے منظور کرنے کی درخواست مسترد

ترجمان نے کہا کہ 2022 خارجہ تعلقات کے حوالے سے پاکستان کے لیے اہم رہا جبکہ وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے مختلف ممالک کے دورے کیے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے تمام دوست ممالک کے ساتھ تعلقات بہتری کی طرف جا رہے ہیں۔ اکتوبر میں پاکستان کو فیٹف کی گرے لسٹ سے نکالا گیا جبکہ افریقی ممالک کے ساتھ تجارتی تعلقات میں اضافہ ہوا۔


متعلقہ خبریں