اداکارہ کی دھمکیوں سے تنگ فیملی نے زہر کھالیا، ویڈیو وائرل


نئی دہلی: بھارتی اداکارہ کی دھمکیوں سے تنگ فیملی نے زہر کھا کر خودکشی کی کوشش کی اور ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کر دی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں ایک شخص نے اپنی بیوی اور والدہ کے ساتھ مل کر زہر کھا لیا جس کی ویڈیو بھی بنائی گئی اور اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے خودکشی کی کوشش کی وجہ بھی بتا دی۔

مذکورہ شخص نے ویڈیو میں زہر کھانے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ممبئی سے تعلق رکھنے والی اداکارہ انہیں مسلسل دھمکیاں دے رہی ہے اور ان سے رقم کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ دھمکیاں دینے والی اداکارہ غیر اخلاقی فلموں میں کام کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ کی ترکیہ کو دھمکی

خودکشی کرنے کی کوشش کرنے والے شخص نے کہا کہ رم جھم اداکارہ اسے پہلے بھی جیل بھجوا چکی ہے اور اب پھر رقم کا مطالبہ کر رہی ہے لیکن ان کے پاس اسے دینے کے لیے رقم موجود نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اداکارہ کی روز روز کی دھمکیوں سے تنگ آ چکے ہیں، والدہ اور اہلیہ کے ساتھ مل کر زہر کھانے کا فیصلہ کیا۔

خودکشی کی کوشش کرنے والی 2 خواتین اور مذکورہ شخص کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی زندگیاں بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ ہم اس معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں اور بہت جلد معاملے کی تفصیلات معلوم کر لی جائیں گی۔


متعلقہ خبریں