ملتان: قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ ہم سے غلطیاں ہوئیں، ہم میچ اچھا فنش نہیں کر پا رہے اس لیے ہاتھ میں آیا میچ ہار گئے۔
میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ سعود شکیل کا آؤٹ ہمیں مہنگا پڑ گیا، ہمیں لگا کہ بال زمین کے ساتھ ٹچ ہوا ہے لیکن امپائر کے فیصلے کو ماننا پڑتا ہے اور امپائر کا فیصلہ آخری فیصلہ ہوتا ہے۔
ہم نے پہلی اننگز میں اچھی بیٹنگ نہیں کی اور چند کھلاڑیوں نے اپنی وکٹیں گنوائیں لیکن دوسری اننگزمیں ہم نے بولنگ میں اچھی فائٹ کی لیکن بدقسمتی سے اچھا فنش نہیں کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ دوسری اننگز میں بیٹرز نے بھی اچھا مقابلہ کیا، امام اور سعود شکیل اور پھر سعود اور نواز کے درمیان اچھی شراکت قائم ہوئیں، ٹیل اینڈرز نے بھی اچھا مقابلہ کیا لیکن فنش نہ کر سکے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان انگلینڈ کے خلاف سیریز ہار گیا
ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے ابرار احمد کی تعریف کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ اس کا بہت ہی شاندار آغاز ہوا ہے، ابرار نے کنڈیشنز سے فائدہ اٹھاتے ہوئے بہت اچھی بولنگ کی، اس کے لیے یہ ٹیسٹ ابرار کے لیے یادگار رہے گا۔ آخر میں انہوں نے کہا کہ جو غلطیاں اس ٹیسٹ میں ہوئیں انہیں نہ دھرایا جائے۔
انگلش کپتان بین اسٹوکس نے شاندار جیت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج ایک اور فتح ہوئی جس پر خوشی ہے، پاکستان کرکٹ ٹیم اچھا کھیلی، ہم کراچی میں بھی اچھا پرفار م کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں کے لیے کرکٹ کی اہے، اچھی طرح جاتنے ہیں پاکستان میں کرکٹ سے محظوظ ہورہے ہیں، ہماری ٹیم نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے جیت تمام کھلاڑیوں کی کوشش سے ممکن ہوئی۔ اور میچ اور سیریز جیتنے کی بہت خوشی ہے۔ مارک ووڈ کی2 وکٹیں ہمیں میچ میں واپس لے کر آئیں، پاکستان نے ہمارے اسپنرز کیخلاف اٹیک کا منصوبہ بنایا تھا۔
انہوں نے ابرا احمد کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ابرار جیسے کھیل رہا تھا ایک بار تو ہم ڈر گئے تھے۔
تھرڈ ایمپائرکا فیصلہ حق ی اخلاف جانا گیم کاحصہ ہے، پاکستان ٹیم کو پاکستان میں ہرانا بہت مشکل کام ہے،پاکستانی ٹیم کیخلاف جیتنا ہمارے لیے بڑی بات ہے، پاکستان کے باولرز شارٹ بال کھیلنا پسند نہیں کرتے۔
انہوں نے شائقین کی بھی تعریف کی اور کہا کہ پاکستان میں کھیل کر بہت اچھا لگ رہا ہے،پاکستانی شائقین سے بہت محبت ملی ہے،یہاں کے شائقین سے بہت سپورٹ ملی، کوشش ہے 100 سالہ پرانی ٹیسٹ کرکٹ کو بدلیں،ہم ہر کھلاڑی کو پورا موقع دیتے ہیں کہ وہ آزادانہ طور پر کھیل سکے۔