چوہے مارنے کی نوکری، تنخواہ 25 لاکھ ہو گی


امریکی شہر نیویارک میں ملازمت ڈھونڈنے والوں کیلئے بڑی خبر آگئی، مئیر نے نئی نوکری کا اشتہار دے دیا۔

میئر کی جانب سے شہر میں چوہوں کی بڑھتی آبادی کو روکنے کیلئے انہیں مارنے کی نوکری متعارف کرائی ہے، جس کیلئے چوہے ختم کرنے کے لیے نوکری کا اشتہار بھی جاری کردیا گیا ہے، ساتھ ہی تنخواہ اور دیگر تفصیلات بھی بتائی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت گرانے 3 چوہے نکلے ہیں، یہ خود شکار ہوں گے: وزیراعظم

یکم دسمبر کو میئر ایرک ایڈمز نے  ٹوئٹر پر پیغام دیا کہ مجھے چوہوں سے زیادہ کسی چیز سے نفرت نہیں ہے، امریاگر آپ کے پاس نیویارک سٹی کے چوہوں سے لڑنے کے لیے عزم، حوصلہ اور انہیں مارنے کی  مہارت ہے تو یہ نوکری آپ کا انتظار کر رہی ہے۔

اس پوسٹ میں نوکری کا اشتہار بھی شیئر کیا گیا جو مئیر کے آفس کی طرف سے جاری ہو ا ہے، اشتہار میں لکھا گیا ہے کہ سرکاری ملازمت کی تنخواہ 1لاکھ 20 ہزار سے لے کر 1 لاکھ 70 ہزار ڈالرز سالانہ بتائی گئی ہے، جو پاکستانی 25 لاکھ ماہانہ بنتے ہیں۔


متعلقہ خبریں