بابر اعظم کو کیریئر کے آغاز پر کس نے سپورٹ کیا ؟


لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ مجھے بچپن میں والد نے اور کیریئر کے آغاز پر مکی آرتھر نے بہت سپورٹ کیا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ مجھے والد نے بچپن میں بہت سپورٹ کیا وہ مجھے لاہور کے مختلف گراؤنڈز میں لے کر جاتے تھے اور مجھے کرکٹ کے حوالے سے بہت کچھ سکھاتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا میں انڈر 19 دورے کے بعد معلوم ہوا کہ میں پاکستان کے لیے کھیل سکتا ہوں جبکہ پاکستان کے لیے سال ڈیڑھ سال مجھ سے پرفارمنس نہیں ہو پائی۔ پھر مجھے مکی آرتھر نے کیریئر کے شروع میں بہت سپورٹ کیا۔ مکی آرتھر نے کہا کہ کھیل کو انجوائے کرو اور پریشر نہ لو۔

یہ بھی پڑھیں: انگلینڈ کا پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے پلیئنگ الیون کا اعلان

بابر اعظم نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف 3 سنچریوں والی سیریز کیریئر کا ٹرننگ پوائنٹ تھا۔

انگلینڈ کے خلاف سیریز کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف تاریخی ٹیسٹ سیریز کا شدت سے انتظار ہے اور انگلینڈ کے ٹیسٹ اسکواڈ کو پاکستان میں خوش آمدید کرتے ہیں۔


متعلقہ خبریں