خبر دار! چھالیہ لے جانے پر قید ہو سکتی ہے


خبر دار ترکیہ میں چھالیہ لے جانے پر پابندی عائد ہوگی ہے، چھالیہ لے جانے پر قید بھی ہو سکتی ہے۔

ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے خبردار کیا ہے کہ  ترکیہ جانے والے مسافر چھالیہ لے جانے سے گریز کریں، ترکیہ قانون کے تحت چھالیہ منشیات کے زمرے میں آتی ہے۔

ترجمان نے کہا ہے کہ  چھالیہ لے جانا ترکیہ کے قانون کی خلاف ورزی ہو گی اس لیے مسافر قانون کی پیروی کریں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ دورے پر ترکیہ روانہ

واضح رہے پاکستان سے تعلق رکھنے والے محمد اویس 15 ستمبر 2022 کو سیاحتی ویزے پر ترکی پہنچے تھے جہاں انہوں نے ایک ہفتہ قیامِ کرنا تھا، وہ اپنے ٹور آپریٹر دوست کی فرمائش پر چھالیہ کے دو پیکٹ بھی ساتھ لے کر گئے تھے جس کی بنیاد پر ترک حکام نے انہیں گرفتار کر کے جیل بھیج دیا تھا۔

ترک حکام نے محمد اویس کے پاس موجود چھالیہ کو کیمیکل تجزیے کے لیے لیبارٹری بھی بھیجا جس کے نتیجے میں یہ بتایا گیا کہ چھالیہ میں کوئی نشہ آوور چیز موجود نہیں تھی۔

جس کے بعد محمد اویس کو وہاں کی مقامی عدالت نے رہا کر دیا، تاہم آئندہ آنے والوں کیلئے سزا ہونے کا عندیہ بھی دے دیا گیا ہے۔

 


متعلقہ خبریں