آئی جی اسلام آباد پی ٹی آئی احتجاج کو مشروط سیکیورٹی دینے پر آمادہ

 پی ٹی آئی کے احتجاج کو سیکیورٹی دینے کے حوالے سےآئی جی اسلام آباد کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ منظر عام پر آ گئی۔

چیئر میں پی ٹی آئی عمران خان کو لاحق خطرات سے متعلق تھریٹ الرٹس  کو بھی رپورٹ کا حصہ بنایا گیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی 25 مئی کو بھی اپنی گارنٹی کی خلاف ورزی کرچکی۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان آج راولپنڈی پہنچنے کی کال دیں گے،اسلام آباد میں ریلی کی بھی اجازت

علی امین گنڈاپور اور دیگر پی ٹی آئی رہنماوں کے اشتعال انگیز بیانات بھی رپورٹ کا حصہ ہیں۔  رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے ایک رہنما نے وزیر داخلہ کو جان کی دھمکی بھی دی۔ویڈیوز موجود ہیں جن میں کارکنوں کو غلیلیں بھی دی جارہی ہیں ۔

رپورٹ کے مطابق شیخ رشید اور فیصل واوڈا کہہ چکے یہ خونی مارچ ہو گا۔خود عمران خان بھی تسلیم کر چکے ان کے کچھ لوگ مسلح ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ واضح کر چکی اجتماع کی اجازت جمہوری حق کے طور پر دی جاتی ہے۔سپریم کورٹ کہہ چکی اجتماع قانونی حکومت کو ختم کرانے کیلئے نہیں ہو سکتا۔احتجاج سے ڈپلومیٹک موومنٹ بھی بند ہوتی ہے۔

رپورٹ میں تجویز دی گئی ہے  ائیرپورٹ تک جانے والے راستوں پر وفاقی ایجنسیز کو اختیار دیا جائے۔ پی ٹی آئی سے فنانشل گارنٹی بھی لی جا سکتی ہے کہ کوئی نقصان نہ ہو۔

یہ بھی پڑھیں:پنڈی کیوں جارہے ہیں؟ عمران خان سے پوچھیں، اسٹیبلشمنٹ سے وہ سپورٹ چاہتا ہوں جو آئین کے مطابق ہو، شاہد خاقان

رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی مطلوبہ ضمانت دے دے تو کنٹینرز بھی رکھنے کی ضرورت نہیں ہو گی۔عدالتی فیصلوں کیمطابق ہی پی ٹی آئی کو احتجاج کی اجازت دی جائے۔مطلوبہ شرائط کیمطابق احتجاج ہوا تو سکیورٹی دینے کو تیار ہیں۔

متعلقہ خبریں