انجلیناجولی کی فارسی نظم، ایرانی عوام سے اظہارِ یکجہتی


ہالی ووڈ اسٹار انجلینا جولی نے ایرانی خواتین سے اظہار یکجہتی کے لیے فارسی کی نظم شئیر کر دی۔

انجلینا جولی نے انسٹاگرام پر نظم شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ ایک ایرانی دوست نے مجھے اس نظم کی یاد دلائی، میں آج ان تمام نوجوان ایرانیوں کے بارے میں سوچ رہی ہوں جو ایرانی خواتین کے ساتھ کئی دہائیوں سے کیے جانے والے جبری سلوک کے خلاف بہادری سے کھڑے ہیں۔

واضح رہے اس سے پہلے بھی انجیلنا جولی ایرانی اور افغان خواتین کے حق میں آواز بلند کر چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’’جلدی مدد ورنہ بچنے والے بھی نہیں بچیں گے’’ انجلینا جولی کا پاکستان کے لیے ڈومور کا مطالبہ

واضح رہے کہ کردستان سے تعلق رکھنے والی 22 سالہ مہسا امینی کو تہران میں اخلاقی پولیس نے 13 ستمبر کو ٹھیک سے اسکارف نہ پہننے پر گرفتار کیا تھا جو دوران حراست دم توڑ گئی تھیں۔

جس کے بعد ایران میں حکومتی پالیسیوں کے خلاف بڑی تعداد میں مظاہرے شروع ہو گئے، جس کے نتیجے میں 100 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے، اس پر امریکی صدر کا بھی کہنا تھا کہ  امریکا ایرانی خواتین کے ساتھ کھڑا ہے۔ ایران میں مظاہروں میں شامل خواتین اور طلبا کے خلاف کریک ڈاؤن کی اطلاعات پر فکر مند ہوں۔ امریکا ایرانی حکام کو ذمہ دار ٹھہراتے رہیں گے اور لوگوں کے آزادانہ احتجاج کے حق کی حمایت کرتے رہیں گے۔

 

 


متعلقہ خبریں