پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران افسوسناک حادثہ، خاتون رپورٹر شہید

1122

لاہور، چوہنگ کے علاقے میں فائرنگ 4افراد قتل ، ایک بچہ زخمی


کامونکی: پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوران افسوسناک حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں خاتون رپورٹر شہید ہو گئی ہیں۔

پاکستان میں جانوروں کا نظام ہے، شہباز شریف نے اربوں لوٹے، رانا ثنا اللہ نے 18 قتل کیے، عمران خان

نجی ٹی وی چینل فائیو کی خاتون رپورٹر صدف نعیم اپنے فرائض منصبی انجام دے رہی تھیں کہ حادثے کے باعث شہید ہو گئیں۔

لانگ مارچ کے دوران پیش آنے والے افسوسناک حادثے کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے لانگ مارچ روک دیا۔ سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کامونکی جانا تھا لیکن مارچ یہیں روک رہے ہیں۔

عمران خان نے مشترکہ طور پر آرمی چیف لانے کی پیشکش کی تھی، وزیر اعظم

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے خاتون صحافی صدف نعیم کی شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت اور درجات کی بلندی کی دعا کی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہمدردیاں لواحقین کے ساتھ ہیں۔ انہوں ںے لواحقین کے لیے صبر جمیل کی بھی دعا کی ہے۔

وزیراعظم میاں شہباز شریف نے خاتون صحافی کی شہادت پر شدید دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اندوہناک واقعے پر جتنا افسوس کیا جائے کم ہے۔

انہوں نے خاتون رپورٹر کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحومہ ایک متحرک اور محنتی رپورٹر تھیں، مرحومہ کی مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کرتے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے خاتون رپورٹر کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دلی صدمہ ہوا ہے، دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندان سے دلی ہمدردی ہے۔

انہوں نے مرحومہ کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے، آمین۔

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے خاتون صحافی صدف نعیم کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا اور مرحومہ کی مغفرت کیلئے دعا کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی وسماجی ایونٹ میں صحافیوں کی حفاظت یقینی بنانا منتظمین کی ذمہ داری ہوتی ہے، پی پی نے دس دن پر مشتمل عوامی لانگ مارچ ترتیب دیا اور حادثات کو مدنظر رکھ کر انتظامات کئے تھے۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے زور دے کر کہا کہ پنجاب حکومت صدف نعیم کے لواحقین اور بالخصوص بچوں کی مکمل کفالت کی ذمہ داری لے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے بھی خاتون صحافی کی شہادت پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بڑا افسوسناک واقعہ ہے۔

عمران خان نے لاہور میں ملاقاتوں کی تردید کردی

مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ صحافی کی زندگی پر سیاست نہیں کرنی چاہیے، خاتون صحافیوں کیلئے خصوصی انتظامات کرنے چاہئیں تھے۔


متعلقہ خبریں