قومی سلامتی کمیٹی کا خصوصی اجلاس اختتام پزیر

قومی سلامتی کمیٹی کا خصوصی اجلاس اختتام پزیر | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد: وزیراعظم کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا خصوصی اجلاس ملکی سلامتی اور سرحدوں پر حفاظتی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد اختتام پزیر ہو گیا ہے۔

منگل کے روز ہونے ایوان وزیراعظم میں منعقد کیے گئے اجلاس میں چئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف، تینوں مسلح افواج کے سربراہان، وفاقی وزراء اور حساس اداروں کے حکام شریک ہوئے۔

اجلاس کے حوالے سے سامنے آنے والی ابتدائی خبر میں کہا گیا تھا کہ خصوصی نشست میں مشرقی و مغربی سرحدوں سمیت خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ اجلاس میں آئی ایس آئی کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) اسد درانی کی متنازعہ کتاب کے معاملے پر بھی غور کیا جائے گا۔

وزیرداخلہ احسن اقبال، وزیرخارجہ خرم دستگیر، ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی اور دیگر اعلیٰ عسکری و سول حکام شریک ہوئے۔

پاکستان میں حساس معاملات سے متعلق اور 25 مارچ 1969 کو قائم ہونے والا وفاقی ادارہ نیشنل سیکیورٹی کونسل یا قومی سلامتی کونسل وزیراعظم کے ماتحت ہوتا ہے۔

قومی سلامتی کمیٹی کے حالیہ اجلاس کی خاص بات یہ ہے کہ یہ ممکنہ طور پر موجودہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی صدارت میں ہونے والا آخری اجلاس ہے۔ آئندہ انتخابات کے لئے نگران سیٹ اپ کے آغاز کے طور پر پیر کو نگران وزیراعظم کے نام کا اعلان کیا جا چکا ہے جو جون کے اوائل میں موجودہ وزیراعظم کی سبکدوشی کے بعد اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔


متعلقہ خبریں