اسلام آباد میں ڈینگی کے مزید 92 کیسز رپورٹ

dengue

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے 92 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد شہر میں ڈینگی کیسز کی مجموعی تعداد 3 ہزار 515 ہو گئی ہے۔

ڈی ایچ او اسلام آباد کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دیہی علاقوں میں 52 کیسز رپورٹ ہیں جس کے بعد وہاں  ڈینگی کیسز کی مجموعی تعداد2 ہزار56 ہو گئی ہے۔

کراچی میں ڈینگی کے وار تیز، 2 خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق

اسلام آباد کے شہری علاقوں میں مزید 40 ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد وہاں ڈینگی کیسز کی مجموعی تعداد ایک ہزار 459 کیس رپورٹ ہیں۔

ڈی ایچ او اسلام آباد کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ کیسز پمزاسپتال میں رپورٹ ہیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں