تیل کی پیداوار میں کمی، سعودیہ کو نتائج بھگتنا ہوں گے،بائیڈن


امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ تیل کی پیدوار میں کمی پر سعودی عرب کو نتائج بھگتنا ہوں گے۔

سی این این کو دیے گئے ایک انٹرویو میں امریکی  صدر جوبائیڈن نے کہا  کہ یہ نہیں بتاوں گا کہ میرے ذہن میں کیا ہےمگر سعودی عرب کو نتائج بھگتنا ہوں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ تیل کی پیداوار میں  کمی امریکی  مفادات کے خلاف ہے کہ  اب وقت آگیا ہے کہ سعودی عرب کے  ساتھ تعلقات پر نظرثانی کی جائے ۔

یہ بھی پڑھیں:امریکی دباؤ نظر انداز، اوپیک پلس کا تیل کی پیداوار میں 20 لاکھ بیرل یومیہ کٹوتی پر اتفاق

انہوں نے کہا ہے کہ اوپیک پلس نے نومبر سے تیل کی پیداوار میں یومیہ 20 لاکھ بیرل کمی کا اعلان کیا ہے ۔ اوپیک پلس کے فیصلے سے تیل کی قیمتوں میں اضافے  کا خدشہ ہے ۔

روس یوکرائن جنگ کے حوالے سے صدر جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ روس اٹیمی ہتھیار استعمال کرنے کی غلطی کبھی نہیں کرے گا  پیوٹن نے یوکرین جنگ شروع کرنے سے پہلے غلط اندازہ لگایا۔


متعلقہ خبریں