لاہور: انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان معین علی نے کہا ہے کہ پوری سیریز میں ہم نے اچھی کرکٹ کھیلی، پاکستان کرکٹ بورڈ اور شائقین کا شکریہ۔
ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری فیصلہ کن میچ میں پاکستان کو شکست، انگلینڈ نے سیریز اپنے نام کر لی
ہم نیوز کے مطابق انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے کپتان معین علی نے یہ بات ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کامیابی کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
A big series win to start a massive winter for our T20 team 🙌
🇵🇰#PAKvENG 🏴 pic.twitter.com/sqJjgyllSh
— England Cricket (@englandcricket) October 2, 2022
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سات میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں انگلینڈ کے بلے باز ڈیوڈ میلان کو میچ کا بہترین کھلاڑی قراردیا گیا جب کہ ہیری بروک کو پلیئر آف دی سیریز کا ایوارڈ دیا گیا۔
Thank you, Pakistan ❤️
After 17 years of waiting, a wonderful cricket series and the wamest welcome from the people of this country 👏
🇵🇰#PAKvENG 🏴 pic.twitter.com/OUSRvMgZDM
— England Cricket (@englandcricket) October 2, 2022
دونوں ممالک کے درمیان کھیلے جانے والے ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے اختتام پر انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ 17 سال کے بعد اچھی سیریز دیکھنے کو ملی۔
مجھ سے دو کیچز ڈراپ ہوئے، اگر وہ کر لیتا تو شاید نتیجہ کچھ اور ہوتا، بابر اعظم
ہم نیوز کے مطابق انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے ٹیم کا شاندار استقبال کرنے پر پاکستانی عوام کا بھی شکریہ ادا کیا ہے۔