سیشن کورٹ میں دفعہ 144 کا کیس، عمران خان کی ضمانت منظور


سیشن کورٹ اسلام آباد میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی سے متعلق کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سیشن کورٹ اسلام آباد میں پیش ہوئے۔

سیشن کورٹ اسلام آباد نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت منظور کرلی، جج ظفر اقبال نے وکیل سے سوال کیا کہ  کیا عمران خان پر الزام صرف ایما کا ہے؟ وکیل نے جواب دیا کہ ایما بھی صرف لفظ کی حد تک ہے، اس سے زیادہ کچھ نہیں ہے۔

 یہ بھی پڑھیں: میڈم زیبا کو بتانا میں معافی مانگنے آیا تھا، عمران خان خاتون جج کی عدالت میں پیش

جج سیشن کورٹ نے کہا کہ پراسیکیوشن نے ایما کی حد تک شواہد پیش کرنے ہیں، کیا ایما کی حد تک آپ کے پاس کوئی شواہد ہیں؟

ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے وکیل بابراعوان کے بروقت پر آنے پر تعریف بھی کی، کہا کہ اچھا لگا وقت پر آئے، نوجوانوں کو بھی یہی پیغام دینا چاہیے۔

پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چودھری بھی سیشن کورٹ میں پیش ہوئے، سیشن کورٹ  نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت منظور کرلی۔


متعلقہ خبریں