افغانستان: طالبان حکومت نے روس سے تیل، گیس اور گندم خریدنے کے معاہدے پر دستخط کر دیئے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان ہونے والے معاہدے میں طے پایا کہ روس افغانستان کو سالانہ 10 لاکھ ٹن پیٹرول اور 10 لاکھ ٹن ڈیزل فراہم کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: روس کے جوہری حملے سے جاپان جیسی تباہی ممکن ہے، امریکہ
افغان وزیر تجارت نے کہا کہ معاہدہ غیرمتعین مدت تک ٹھیک چلنے کے بعد طویل مدتی معاہدے میں بدل دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد افغانستان کا یہ پہلا بین الاقوامی تجارتی معاہدہ ہے۔