رہتک روشن بھی پاکستانی سپر اسٹار ماہرہ خان کے فین


بھارتی مشہور اداکار رہتک روشن بھی پاکستانی سپر اسٹار ماہرہ خان کے فین نکلے۔

پاکستانی سپر اسٹار ماہرہ خان کے مداح نہ صرف پاکستان میں ہیں بلکہ دنیا بھر میں ان کے چاہنے والے کم نہیں ہیں، جن میں سرحد پار کے ستارے بھی شامل ہیں۔

گزشتہ روز ماہرہ خان نے اپنی نئی آنے والی فلم مولا جٹ کے کردار کی تصویر انسٹاگرام کے آفیشل اکاونٹ پر شئیر کی، جسے مداحوں سمیت کئی ستاروں نے خوب سراہا، اور کمنٹس کر کے اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا۔

انہیں مداحوں میں ایک نام بھارتی سپر اسٹار رہتک روشن کا بھی تھا، جو ماہرہ کی تصویر پر کمنٹ کیے بغیر نہ رہ سکے اور ۔۔ لو اٹ ۔۔ کا کمنٹ کر دیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan)


یاد رہے ماہرہ خان، پاکستان سمیت بھارتی فلم انڈسٹری میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، اور ابھی ان کی فلم مولا جٹ طویل انتظار کے بعد ریلیز ہونے جا رہی ہے۔

پاکستانی فلم میکر بلال لاشاری نے دہائیوں بعد ہدایتکار یونس ملک کی پنجابی فلم مولا جٹ کا سیکوئیل بنایا ہے جس کا نام ’دا لیجنڈ آف مولا جٹ‘ رکھا ہے۔

بلال لاشاری کی مولا جٹ 13 اکتوبر 2022 کو ریلیز ہو رہی ہے، جس میں مولا جٹ کے مشہور کردار فواد خان، جبکہ نوری نت کے کردار میں حمزہ علی عباسی نظر آئیں گے۔


متعلقہ خبریں