اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ نوازشریف کے مخالفین نے ان کے خلاف ظلم و انتقام کی ہر حد پار کر لی۔
نواز شریف سے شہباز شریف کی ملاقات: پنجاب میں تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے مشاورت
ہم نیوز کے مطابق ن لیگ کی مرکزی رہنما مریم نواز نے یہ بات سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ بیان میں کہی ہے۔
نواز شریف کے مخالفین نے انکے خلاف ظلم و انتقام کی ہر حد پار کر لی، انھیں مٹانے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑی مگرمخالفین کی اس سے بڑی سزا اور کیا ہو گی کہ وہ اپنی جیتی آنکھوں سے اُسی نواز شریف کو ایک بار پھر پاکستان کا سیاسی نقشہ ترتیب دیتے ہوئے دیکھ رہے ہیں۔ #SupremeLeaderNawaz
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) September 19, 2022
مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کو مٹانے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑی گئی۔
نواز شریف اور شہباز شریف ملاقات کی کوئی حیثیت نہیں، انتخابات کسی اور نے کرانے ہیں، فواد چودھری
ہم نیوز کے مطابق مریم نواز نے اپنے ٹویٹ بیان میں کہا کہ مخالفین کی اس سے بڑی سزا اور کیا ہو گی؟ وہ اپنی جیتی آنکھوں سے اسی نواز شریف کو ایک بار پھر پاکستان کا سیاسی نقشہ ترتیب دیتے ہوئے دیکھ رہے ہیں۔