اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 77 واں اجلاس، وزیر خارجہ بلاول بھٹو نیویارک پہنچ گئے


اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 77 واں اجلاس آج سے شروع ہوگا، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نیویارک پہنچ گئے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف بھی اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کرینگے، وزیراعظم 19ستمبر سے 23ستمبر تک اجلاس میں شریک ہوں گے، شہباز شریف 23ستمبر کو جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔

وزیراعظم موسمیاتی تبدیلی سے درپیش مسائل کے حل کیلئے تجاویز دینگے، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سمیت علاقائی اور عالمی مسائل پر پاکستان کا نقطہ نظر پیش کرینگے، جبکہ اجلاس میں وزیراعظم مختلف ممالک کے ہم منصب اور یواین کے صدر اور سیکریٹری جنرل سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف اور شہباز شریف ملاقات کی کوئی حیثیت نہیں، انتخابات کسی اور نے کرانے ہیں، فواد چودھری

دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم دورہ کے دوران بین الاقوامی میڈیا سے بھی بات کریں گے، وزیر خارجہ بلاول بھٹو بھی مختلف ملکوں کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں کریں گے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 77 واں اجلاس آج سے شروع ہوگا، وزیر خارجہ بلاول بھٹو نیویارک پہنچ گئے۔


متعلقہ خبریں