پشاور میں آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ


پشاور میں آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو گیا۔  بیس کلو آٹے کا تھیلا 2250  روپے تک پہنچ گیا۔

ہم نیوز کے مطابق آٹا مارکیٹ میں ایک دن میں 20کلو کا تھیلا 50 روپے مہنگا ہو گیا۔ 20 کلو سپیشل مکس آٹے کا تھیلا 2100 سے بڑھ کر 2150  تک پہنچ گیا۔

فائن اٹے کا تھیلا 2200 سے بڑھ 2250 کا  جبکہ 20 کلو سپر اٹا 2150 سے بڑھ کر 2200 کا ہوگیا  ہے۔

آٹا، ٹماٹر، آلو، دالیں، لہسن، انڈے، دودھ، دہی، نمک، گڑ اور مٹن سمیت 26 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ

ڈیلرز کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ہے۔


متعلقہ خبریں